عالمی مالیاتی منڈیوں میں اعتماد بحال معتبر

عالمی مالیاتی منڈیوں میں اعتماد بحال معتبر

نیویارک/اسلام آباد: عالمی برادری میں پاکستان کی ساکھ اور معاشی منظرنامے میں بڑی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں اب پاکستان کو خطے میں ایک ابھرتی ہوئی سفارتی اور معاشی طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے معتبر ترین مالیاتی اور کاروباری جریدے ”بلومبرگ“ (Bloomberg) نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت، معاشی استحکام اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نمایاں طور پر اجاگر کیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق، خلیجی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے فعال، دوراندیش اور مدبرانہ سفارتی کردار نے عالمی برادری میں ملک کی اہمیت اور قد کاٹھ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ معاشی چیلنجز اور مشکل علاقائی حالات کے باوجود پاکستان بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے، جس کے باعث غیر ملکی سرمائے کی آمد کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
 بلومبرگ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے اصلاحات کے ذریعے اپنے معاشی نظام کو پائیداری دی ہے، جس کی بدولت ملک اب بحرانوں سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔سفارتی اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلومبرگ کی یہ دستاویزی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کے تاثر کو زائل کرتے ہوئے ایک مضبوط معاشی شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔