آبنائے ہرمز عالمی پانی ہیں، کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا،امریکی صدر ٹرمپ کی عمان کو سخت وارننگ، رویہ درست نہ کرنے پر تباہی کی دھمکی

آبنائے ہرمز عالمی پانی ہیں، کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا،امریکی صدر ٹرمپ کی عمان کو سخت وارننگ، رویہ درست نہ کرنے پر تباہی کی دھمکی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے اسٹریٹجک معاملے پر ایک اور اتحادی مسلم ملک عمان کو شدید ترین الفاظ میں دھمکی دے دی ہے۔ اپنے تازہ ترین بیان میں امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ عمان فوری طور پر اپنا رویہ درست کرے، ورنہ اسے بھی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے خلیج کی اہم تجارتی گزرگاہ کا ذکر کرتے ہوئے دوٹوک موقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز پر کسی بھی ملک کا کنٹرول تسلیم نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ بین الاقوامی پانیوں کا علاقہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اس پوری صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہے اور کسی کو بھی اس اہم بحری راستے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سفارتی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان خطے کی بحری سیکیورٹی اور عالمی تجارتی روٹس پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔