نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کل ملیں گے اہم علاقائی امور پر

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کل ملیں گے اہم علاقائی امور پر

واشنگٹن :پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ نیویارک مکمل کرنے کے بعد آج واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، جہاں کل ان کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

 ملاقات کے ایجنڈے میں پاکستان کی ثالثی کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کا معاملہ سرِفہرست ہے، جس میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔ سفارتی حلقے اس ملاقات کو خطے میں امن و امان اور سفارتی توازن کے حوالے سے انتہائی کلیدی قرار دے رہے ہیں۔