پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے مارکو روبیو

پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ایک اہم پاکستانی شخصیت جلد ایران کا دورہ کرنے جا رہی ہے۔مارکو روبیو کے مطابق ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں اور امریکی انتظامیہ پوری کوشش کر رہی ہے کہ معاملات کسی مثبت نتیجے تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ایک اچھا اور دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں، تاہم اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو صدر ٹرمپ نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں امریکا کے پاس جنگ سمیت دیگر تمام آپشنز موجود ہیں۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نیٹو اتحاد سے بھی بہت مایوس ہیں اور امریکا اب عالمی معاملات میں زیادہ مؤثر اور نتائج پر مبنی پالیسی کو ترجیح دے رہا ہے۔