پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل سٹیٹ بینک کی جانب سے 75 روپے کا یادگاری سکہ متعارف

پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل سٹیٹ بینک کی جانب سے 75 روپے کا یادگاری سکہ متعارف

کراچی: پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا خصوصی یادگاری سکہ متعارف کروا دیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ یادگاری سکہ عام شہریوں اور شائقین کے لیے 25 مئی 2026 سے دستیاب ہوگا، جسے بینک کی مخصوص برانچوں سے حاصل کیا جا سکے گا۔یادگاری سکے کے ڈیزائن میں دونوں ممالک کے گہرے روابط کی عکاسی کی گئی ہے۔  سکے پر پاکستان اور چین کے قومی پرچموں کی خوبصورت شبیہ بنائی گئی ہے۔
 سکے پر پاک چین لازوال دوستی کے سفر کو ظاہر کرنے کے لیے 1951ء سے 2026ء تک کے سال درج کیے گئے ہیں۔سکے پر واضح طور پر اس کی مالیت ’75 روپے’ لکھی گئی ہے۔
پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کا آغاز 21 مئی 1951 کو ہوا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ یہ سکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط اعتماد، معاشی تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری کا ایک یادگار اعتراف ہے۔