مودی کی انتہا پسند پالیسیوں نے ‘شائننگ انڈیا’ کا بیانیہ دفن کر دیا، آر ایس ایس پر امریکی پابندیوں کی سفارش:رائٹرز کا بڑا انکشاف

 مودی کی انتہا پسند پالیسیوں نے ‘شائننگ انڈیا’ کا بیانیہ دفن کر دیا، آر ایس ایس پر امریکی پابندیوں کی سفارش:رائٹرز کا بڑا انکشاف

واشنگٹن / لندن: برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے اپنی ایک سنسنی خیز رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس سے وابستگی اور اقلیت مخالف سرگرمیوں نے عالمی سطح پر بھارت کے ‘شائننگ انڈیا’ کے بیانیے کو بری طرح تباہ کر دیا ہے، جس کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) شدید بین الاقوامی دباؤ کی زد میں آ گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق، آر ایس ایس نے بھارت بھر میں ہندوتوا کے پرچار اور اقلیتوں کے خلاف باقاعدہ تشدد کے نظریے کو فروغ دیا ہے۔ ان سنگین الزامات کے بعد ‘امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی’ نے حکومت سے آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کی باقاعدہ سفارش کر دی ہے۔

امریکی کمیشن کی جانب سے دی جانے والی تجاویز میں آر ایس ایس کے تمام اثاثے فوری طور پر منجمد کرنے اور تنظیم کی قیادت کے امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنا شامل ہے۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ رائٹرز کی اس رپورٹ اور امریکی کمیشن کے سخت موقف نے مودی حکومت کے سیکولر بھارت کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔