تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے تاریخی درخت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دنیا کو ایران کی قدیم تاریخ اور ثقافت کا ایک نیا رخ دکھایا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ‘سرو’ کا یہ تاریخی درخت اس وقت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے۔
ایرانی صدر نے اپنی دھرتی کی قدامت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ عظیم اور تاریخی درخت اس دھرتی پر ایستادہ ہے جو آج سے ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی “ایران” کے نام سے ہی جانی جاتی تھی، جو اس خطے کی گہری تاریخی جڑوں کا واضح ثبوت ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اِس قسم کے تاریخی اور ثقافتی اثاثوں کو سفارتی سطح پر بھی بڑی اہمیت دی جاتی ہے؛ جیسے ماضی میں چینی صدر نے اپنے دورۂ چین کے دوران امریکی صدر کو چین کے ایک انتہائی نایاب اور تاریخی حکومتی باغ کا خصوصی دورہ کرایا تھا۔ ایرانی صدر کی جانب سے اس تصویر کو شیئر کرنے کا مقصد بھی دنیا بھر کو ایران کے شاندار تاریخی تشخص اور قدرتی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔