پاکستان کی مداخلت پر ایران پر حملہ روکا شہباز شریف اور عاصم منیر ‘لاجواب شخصیات’ ہیں: امریکی صدر

پاکستان کی مداخلت پر ایران پر حملہ روکا شہباز شریف اور عاصم منیر ‘لاجواب شخصیات’ ہیں: امریکی صدر

واشنگٹن/اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی سیاست میں ہلچل مچا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی درخواست پر ایران پر ہونے والا فیصلہ کن حملہ روک دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے انہیں “لاجواب شخصیات” قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اپنے دورہِ چین کو کامیاب اور تاریخی لمحہ قرار دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پینٹاگون ایران پر حملے کے لیے تیار تھا اور ہمارا جنگ بندی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن پاکستان کے کہنے پر ہم نے یہ قدم روکا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا:

    “پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر میں نے ایران پر حملہ روکا، یہ وہ شخصیات ہیں جو ایران کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ ‘کیا آپ رُک سکتے ہیں؟ ہم آپ کی ڈیل کرادیں گے’۔”

ایرانی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی لوگ ہر بار جب ڈیل کرتے ہیں تو اگلے ہی روز ایسا لگتا ہے جیسے ہماری کوئی بات چیت ہوئی ہی نہیں تھی۔ انہوں نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا، “ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق، امریکی صدر کے اس بیان سے عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کلیدی کردار کی توثیق ہوتی ہے۔