معرکہِ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست؛ عالمی میڈیا اور دفاعی ماہرین کا ‘آپریشن بنیانِ مرصوص’ کی کامیابی کا اعتراف

معرکہِ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست؛ عالمی میڈیا اور دفاعی ماہرین کا ‘آپریشن بنیانِ مرصوص’ کی کامیابی کا اعتراف

اسلام آباد :معرکہِ حق میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کی گونج عالمی میڈیا پر سنائی دے رہی ہے۔ بین الاقوامی دفاعی ماہرین نے ‘آپریشن بنیانِ مرصوص’ کو بھارتی جارحیت کے خلاف ایک موثر اور دندان شکن جواب قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں وار کرنے کی کوشش کی، جس کا پاک فوج نے دن کے اجالے میں عبرتناک جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہِ ایمانی نے بھارت کے اربوں ڈالرز کے دفاعی نظام کو دھول چٹا دی اور اس کے ‘ناقابلِ تسخیر’ ہونے کے کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا وہ جملہ کہ “جب پاکستان حملہ کرے گا تو پوری دنیا دیکھے گی” آج عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنا ہوا ہے۔