وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیشی وزیر مملکت شمع عبید کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیشی وزیر مملکت شمع عبید کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد/ڈھاکہ :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے خطے میں مصالحتی کردار اور امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جسے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔