روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان قیدیوں کے بڑے تبادلے پر اتفاق

روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان قیدیوں کے بڑے تبادلے پر اتفاق

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو تین روزہ مکمل جنگ بندی (سیز فائر) نافذ رہے گی۔

ان کے مطابق اس دوران تمام عسکری کارروائیاں معطل رہیں گی، جبکہ دونوں ممالک ایک، ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کی تجویز ان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

امریکی صدر کے مطابق روس کے صدرپیوٹن  اور یوکرین کے صدرولادی میر زیلنسکی  نے اس عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے، جسے وہ طویل جنگ کے خاتمے کی ابتدائی پیش رفت قرار دیتے ہیں۔