فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پر سماعت مؤخر

فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پر سماعت مؤخر

لاہور: سیشن کورٹ میں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت نہ ہو سکی۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے آج نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے جواب طلب کر رکھا تھا، تاہم اب کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔
فلک جاوید نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔