اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے جیل میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کے قانون کو بحال کر دیا ہے۔ بینچ نے سابقہ سنگل بینچ کے اس حکم کو معطل کر دیا جس میں اس پابندی کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
اس فیصلے کے بعد جیلوں میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر دوبارہ پابندی عائد ہو گئی ہے۔ لارجر بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر نظم و ضبط برقرار رکھنا لازم ہے اور سیاسی گفتگو اس میں خلل ڈال سکتی ہے۔