راولپنڈی : پاکستان کے حساس اداروں نے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے تین جاسوسوں کو دھر لیا۔ نارووال، بہاولپور اور نیلم سے تعلق رکھنے والے ان ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پیسوں اور خواتین کے جھانسے میں آ کر ملک کی حساس معلومات بھارت کو فراہم کر رہے تھے۔
ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل مکمل کر کے انہیں سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دشمن کی ہر سازش پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ملکی دفاع کو نقصان پہنچانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔