دبئی سے آنے والی فیملی سے کروڑوں روپے کے آئی فونز اور لیپ

دبئی سے آنے والی فیملی سے کروڑوں روپے کے آئی فونز اور لیپ

کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دبئی سے آنے والی ایک فیملی کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے جدید موبائل فونز اور الیکٹرانکس کا سامان برآمد کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق دبئی سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز حکام کو بڑی کامیابی ملی۔ چار رکنی فیملی کے بیگز سے بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر لائے جانے والے آئی فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔
کسٹمز حکام نے مسافروں کے قبضے سے درج ذیل قیمتی اشیاء ضبط کیں۔    20 عدد جدید ترین آئی فون 17 پرو میکس اور 27 عدد آئی فون 13،    لیپ ٹاپس: 6 عدد میک بک پرو اور 26 دیگر مختلف برانڈز کے لیپ ٹاپس، متعدد آئی پیڈز اور ایپل واچز ضبط کئے گئے۔ 
حکام کے مطابق ضبط شدہ الیکٹرانک اشیاء کی کل مالیت تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تمام سامان قبضے میں لے لیا ہے اور چاروں مسافروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔