یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوئے کی ایپ کیس میں اہم پیش رفت سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی

یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوئے کی ایپ کیس میں اہم پیش رفت سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی

لاہور: مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے کی سماعت لاہور کی سیشن کورٹ میں ہوئی، جسے 2 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد کی عدالت میں سعد الرحمان کے وکیل عثمان مشتاق نے دلائل دیے جبکہ نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مکمل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت کی درخواست کی۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو آئندہ سماعت پر تمام متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔