یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت خارج

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت خارج

لاہور: مشہور یوٹیوبر سعید الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت عدالت نے مسترد کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور ڈاکٹر ساجدہ احمد کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران ڈکی بھائی کی جانب سے دائر کردہ ضمانت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے آج کے روز نیشنل سائبر کرائم ونگ کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔