ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جہاں صارفین نے ان کے حالیہ بیان کو غیر حساس اور حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔
اداکارہ کے خلاف ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب انہوں نے ایک انٹرویو میں کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سوال کے جواب میں ہنسیکا کا کہنا تھا کہ جو لوگ سنجیدگی سے کام کرنا چاہتے ہیں، اُنہیں اس قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، اور انہیں خود بھی ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور اسے دیگر افراد کے تجربات کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا۔
کچھ ناقدین نے اداکارہ کی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی معاملات پر بھی تبصرہ کیا، جبکہ وہ ان دنوں اپنی طلاق کے باعث بھی خبروں میں ہیں۔