لاہور: پولیس نے ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کے گھر چھاپہ مارا، تاہم ذرائع کے مطابق اس دوران گوگی بٹ گھر پر موجود نہیں تھا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور توقع ہے کہ جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ امیر بالاج قتل کیس سمیت متعدد سنگین جرائم میں لاہور پولیس کی مطلوب فہرست میں شامل ہے۔ وہ گزشتہ کئی روز سے انڈرگراؤنڈ ہے اور پولیس اس کی گرفتاری کے لیے مختلف آپریشنز کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشنز اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ملزم کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔