لاہور: سی سی ڈی نے لاہور کے علاقے ہنجروال میں بالاج ٹرکاں والا قتل کیس کے دوسرے ملزم گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم پولیس کو معلوم ہوا کہ گوگی بٹ اور اس کے ساتھی پہلے ہی فرار ہو چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، گوگی بٹ کو طیفی بٹ کے مبینہ مقابلے میں نامزد کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طیفی بٹ کو گوگی بٹ اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر چھڑایا تھا۔ طیفی بٹ کو آج صبح رحیم یار خان میں ایک مبینہ مقابلے میں مار دیا گیا تھا۔
بالاج قتل کیس میں پولیس نے دونوں ملزمان گوگی بٹ اور طیفی بٹ کو نامزد کیا تھا، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔