لاہور؛ گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود 2 سنگین سکیورٹی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ایک انتہائی اہم اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے اور صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ ہیکرز کے حملوں سے بچنے کے لیے براؤزر کو فوراً اپ ڈیٹ کریں۔
اگرچہ کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے، تاہم صارفین سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تھری ڈاٹ مینیو میں جا کر Settings اور پھر About Chrome پر کلک کر کے اسے دستی طور پر بھی چیک اور اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔