کسٹمز کا بڑا آپریشن 1 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل ضبط

کسٹمز کا بڑا آپریشن 1 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل ضبط

کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے نادرن بائی پاس پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 1 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل ضبط کر لیا۔

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی کے مطابق یہ کارروائی دوپہر 2 بجے شروع ہوئی اور رات 11:30 بجے تک جاری رہی۔ کارروائی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے پیٹرول پمپس کے پانچ ڈمپنگ پوائنٹس پر چھاپے مارے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی ایک مزدا گاڑی بھی ضبط کر لی گئی، جس کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔

حکام کے مطابق اس کارروائی میں کل 64,578 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط کیے گئے، جن میں 43 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 10,139 لیٹر ایرانی پیٹرول پیٹرول پمپس سے برآمد ہوئے، جبکہ 11,439 لیٹر ایرانی ڈیزل مزدا گاڑی سے حاصل ہوا۔

کسٹمز حکام نے برآمد شدہ اسمگل شدہ اشیاء کو ڈپ کے ذریعے گودام منتقل کر کے پیمائش کی، اور اس کارروائی کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 65 لاکھ روپے بنتی ہے۔