کراچی: خواتین کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والے ملزم سمیر عرف ’’پی کے‘‘ نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ لاہور کے ایک شہری سے 5 ہزار روپے میں ہیکنگ لنک خریدتا تھا۔ ملزم مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خواتین کو یہ لنک بھیجتا، اور کلک کرنے پر ان کے موبائل فون اور آئی ڈی ہیک کر لیتا تھا۔
ملزم کے مطابق آئی ڈی ہیک کرنے کے بعد وہ متاثرہ خواتین کی ذاتی معلومات حاصل کرتا اور پھر انہیں ملنے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا۔