کراچ:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔ رواں سال کے دوران ایف آئی اے کراچی زون کی جانب سے مجموعی طور پر 44 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، جن میں 63 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ملک سے غیر قانونی طریقے سے زرمبادلہ کی ترسیل اور کالے دھن کے لین دین کو روکنا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی، ٹرانزیکشن ریکارڈ، موبائل فونز اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کرنسی کا کاروبار نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ ڈالر کی اسمگلنگ اور مارکیٹ میں مصنوعی قلت کا باعث بھی بن رہا ہے۔