کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ شاہراہِ بھٹو کا دورہ کیا اور اس نو تعمیر شدہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاح کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہِ بھٹو پر اپنا پہلا افتتاحی سفر کیا۔ اس موقع پر ایک دلچسپ اور منفرد منظر دیکھنے میں آیا جب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور چیئرمین بلاول بھٹو کی گاڑی خود ڈرائیو کر کے انہیں پوری شاہراہ کا معائنہ کروایا۔ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔