پہلگام فالس فلیگ آپریشن پاکستان میں جارحیت کی ناکام کوشش ہے

پہلگام فالس فلیگ آپریشن پاکستان میں جارحیت کی ناکام کوشش ہے

اسلام آباد: صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا، وزیرِ مملکت کھئیل داس کوہستانی اور دیگر رہنماؤں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے پیچھے چھپی بھارتی سازش کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔
    فالس فلیگ آپریشن کی مذمت: رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی مذموم کوشش کی، لیکن اب بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا دیکھ چکی ہے۔ وزیرِ اقلیتی امور نے انکشاف کیا کہ بھارت میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں تک منانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ “بھارت کے ہاتھ اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
 مقررین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر شدید سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ مذہبی امور نے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے بہیمانہ مظالم کی ویڈیوز بھی دکھائیں، جن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔وزیرِ مملکت برائے مذہبی ہم آہنگی کھئیل داس کوہستانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکوئی بھی مذہب دہشت گردی یا بے گناہوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔
    انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پوری وادی کو ایک عقوبت خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔    انہوں نے مودی کو “راون مودی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی پالیسیوں نے بھارت کی رہی سہی شناخت کو بھی داغدار کر دیا ہے۔