لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات خان کے مطابق، گرمی کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر طلبہ کی حفاظت کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔طویل تعطیلات کے بعد تمام سکول 24 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔صوبائی وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ چھٹیوں کے اس شیڈول کی منظوری پنجاب کابینہ نے دے دی ہے، جس کا مقصد بچوں کو ہیٹ ویو اور شدید موسم کے اثرات سے بچانا ہے۔
رانا سکندر حیات خان نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔