لاہور: پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری سخت کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں میں 76 ہزار شہریوں کے چالان کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس دوران شہریوں سے 7 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے وصول کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے کی جا رہی ہے۔