لاہور :پنجاب حکومت نے ٹریفک رولز میں ترمیم کرتے ہوئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نیا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں نئے جرمانوں کا نفاذ باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سگنل توڑنے پر جرمانوں کی شرح میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔موٹرسائیکل سوار اب 2 ہزار روپے،کار ڈرائیور 5 ہزار روپے جبکہ کمرشل گاڑیوں کے مالکان 15 ہزار روپے جرمانہ ادا کریں گے۔
اسی طرح غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی صورت میں موٹرسائیکل پر 3 ہزار روپےاور کار پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔
حکومتی حکام کے مطابق نئے قوانین کا مقصد ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانا اور شاہراہوں پر حادثات میں کمی لانا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، بصورت دیگر سخت کارروائی سے نہیں بچا جا سکے گا۔