لاہور: بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے میں سٹامپ پیپر جاری کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت سٹامپ پیپر خریدنے والے شخص کے نام پر موبائل سم رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جعلی اور نقلی سٹامپ پیپرز کی روک تھام اور دستاویزی لین دین کی شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ نئی شرط کے ذریعے اسٹامپ پیپر کی خریداری کو زیادہ قابلِ جانچ اور مانیٹر کیے جانے والا بنایا جائے گا تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی شناخت آسان ہو سکے۔
تبدیلی کے نفاذ سے متعلق مزید تکنیکی اور عملی پہلوؤں کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی، جبکہ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ لازمی طور پر اپنے قومی شناختی کارڈ کے مطابق موبائل سم رجسٹر کروائیں تا کہ اسٹامپ پیپر کی خریداری کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔