لاہور: پنجاب حکومت نے گندم کی انسانی استعمال کے لیے دستیابی یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں شامل کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
سیکرٹری داخلہ کے حکم نامے کے مطابق، گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے مقصد سے استعمال ہوگی اور دیگر جگہوں پر اس کا استعمال ممنوع ہوگا۔ اس پابندی میں مزید توسیع بھی کی گئی ہے تاکہ آٹے اور روٹی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔