پنجاب اسمبلی میں ٹریفک قوانین سخت کرنے کی تجویز بھاری جرمانے اور قید شامل

پنجاب اسمبلی میں ٹریفک قوانین سخت کرنے کی تجویز بھاری جرمانے اور قید شامل

لاہور: پنجاب حکومت نے پنجاب موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، جس کے تحت کالے شیشے، کم عمر ڈرائیونگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک جرائم پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔؎

آرڈیننس کے مطابق، کالے شیشے یا کم عمر ڈرائیونگ: 6 ماہ قید + 50 ہزار روپے جرمانہ،لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانا، ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ نہ پہننا: 2 ہزار روپے جرمانہ،مختلف گاڑیوں کے جرمانے 3 ہزار سے 15 ہزار روپے تک ہوں گے۔
آرڈیننس کمیٹی کی منظوری کے بعد قانون کا حصہ بنے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔