پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی نے بھارتی پروپیگنڈا زمین بوس کر دیا

پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی نے بھارتی پروپیگنڈا زمین بوس کر دیا

اسلام آباد :پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارت کا برسوں پر محیط گمراہ کن پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن مہم پاکستان کی بہترین سٹریٹجک کمیونیکیشن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پاکستان نے حقائق اور شواہد پر مبنی جوابی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف ایک وسیع البنیاد ابلاغی جنگ (Media War) شروع کی تھی، لیکن پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی نے اس مہم کو مکمل طور پر غیر مؤثر بنا دیا۔ پاکستان نے بروقت حقائق دنیا کے سامنے رکھے، جس کے نتیجے میں بھارتی سازش الٹا اسی کے گلے پڑ گئی۔
پاکستان کے بیانیے نے ثابت کیا کہ سچ ہمیشہ غالب آتا ہے۔ بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے تیار کردہ من گھڑت کہانیوں کو پاکستان نے ٹھوس شواہد کے ذریعے رد کیا۔ اس مؤثر ابلاغی محاذ پر کامیابی کے باعث عالمی برادری نے بھی بھارتی موقف کو مسترد کر دیا، جس سے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شدید رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی بہتر سٹریٹجک پلاننگ کا نتیجہ ہے۔ پاکستان نے نہ صرف بھارتی ڈرامے کا پردہ چاک کیا بلکہ دنیا کو یہ بھی باور کرایا کہ بھارت کس طرح فالس فلیگ آپریشنز کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کرتا ہے۔ آج پہلگام کے معاملے پر بھارت کا جھوٹا بیانیہ مکمل طور پر دفن ہو چکا ہے۔