نیویارک : اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اہم اجلاس میں پاکستان نے لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی پر زور دیا ہے۔پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے ابتر ہو رہی ہے۔ ان کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں
جنوبی لبنان اور گنجان آباد علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے عام شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہےپاکستان نے اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین اور لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملوں کی بھی شدید مذمت کی اور اسے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
پاکستان نے لبنان کی علاقائی سالمیت اور وحدت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے درج ذیل مطالبات کیے ہیں۔
کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے۔ متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد کی رسائی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔خطے میں مستقل استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
سفارتی حلقوں میں پاکستان کے اس دوٹوک موقف کو سراہا جا رہا ہے، جو امتِ مسلمہ کے مسائل پر پاکستان کی مستقل اور اصولی پالیسی کا عکاس ہے۔