پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے وزیراعظم کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش

پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے وزیراعظم کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر پاکستان کا دو ٹوک موقف واضح کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا بھارت بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے؛ اگر بھارت سچا ہے تو ہم اس واقعے کی شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ آبی وسائل میں کسی بھی قسم کی بھارتی مداخلت یا جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دفاعی ماہرین نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ     پاکستان کا عالمی تحقیقات کی پیشکش کرنا ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔    بھارت ہمیشہ اندرونی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن عالمی سطح پر حقائق سامنے آنا ضروری ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھائے گا تاکہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور آبی جارحیت کے عزائم کو بے نقاب کیا جا سکے۔