پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 4730 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔