پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر، بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے؛مصدق ملک کا انٹرنیشنل واٹر کانفرنس سے خطاب

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر، بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے؛مصدق ملک کا انٹرنیشنل واٹر کانفرنس سے خطاب

دوشنبے:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید ترین متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

دوشنبے میں منعقدہ بین الاقوامی واٹر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ برسوں کے دوران متعدد بار تاریخ کے شدید ترین سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے پانی کے عالمی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 2 ارب کی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے، اور دنیا کے مختلف خطوں، بالخصوص برِاعظم افریقہ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

کانفرنس کے دوران انہوں نے پڑوسی ملک کے جارحانہ رویے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل “سندھ طاس معاہدے” کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جو خطے میں پانی کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔