اسلام آباد: پاکستان سے عازمینِ حج کو حجازِ مقدس پہنچانے کا پری حج فضائی آپریشن آج اپنے آخری روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے آج شیڈول آخری 12 پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 3 ہزار 2 سو 96 خوش نصیب عازمینِ حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس آپریشن کی آخری حج پرواز پی کے 741 (PK 741) رات ساڑھے دس بجے اڑان بھرے گی، جو 290 مسافروں کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔ اس آخری پرواز کی روانگی کے ساتھ ہی پاکستان بھر سے رواں سال کا حج فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔