پاکستان سٹاک ایکسچینچ  ٹریڈنگ فلور پر مندی کا راج ہنڈرڈ انڈیکس 2385 پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینچ  ٹریڈنگ فلور پر مندی کا راج ہنڈرڈ انڈیکس 2385 پوائنٹس گر گیا

کراچی:  پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) آج شدید مندی کی زد میں ہے، جہاں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس نے کئی اہم نفسیاتی حدیں عبور کر لی ہیں۔آج ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان غالب رہا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں 2 ہزار 385 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس بڑی گراوٹ کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 788 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اچانک آنے والی اس مندی کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع خوری (Profit Taking) اور بعض سیاسی و معاشی خدشات ہو سکتے ہیں۔ بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت نے چھوٹے سرمایہ کاروں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔