پاکستانیوں کے 100 ارب ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں تاجر صرف 30 فیصد واپس لے آئیں: محسن نقوی

پاکستانیوں کے 100 ارب ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں تاجر صرف 30 فیصد واپس لے آئیں: محسن نقوی

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے 100 ارب ڈالر باہر جا چکے ہیں، اگر ملکی تاجر برادری صرف 30 فیصد پیسہ ہی وطن واپس لے آئے تو معیشت کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی (FPCCI) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بزنس مین آج فیصلہ کر لیں تو آئندہ بجٹ سے پہلے ہی ملک میں 10 ارب ڈالر آ سکتے ہیں۔بزنس مینوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان وزیر داخلہ نے تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کاروباری شخصیات کے لیے ایک مخصوص اور الگ پاسپورٹ لانے کی تجویز زیر غور ہے۔
ایف آئی اے کے معاملات کو مکمل طور پر “بزنس فرینڈلی” بنایا جائے گا تاکہ تاجروں کو کام کرنے میں آسانی ہو۔ وزیراعظم اور آرمی چیف (فیلڈ مارشل) جو بات کرتے ہیں، اسے ہر صورت پورا کرتے ہیں۔آئندہ بجٹ اور سرمایہ کاری کے مواقع محسن نقوی نے آنے والے بجٹ کو ملکی تاریخ کا اہم ترین بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان جتنا منافع نہیں دیتا۔ انہوں نے تاجروں سے درخواست کی کہ ہمیں اپنے ملک کو خود سنوارنا ہے اور یہاں موجود سنہری مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔ہمارا مقصد تاجروں کا اعتماد بحال کرنا ہے؛ اگر وہ صرف 10 فیصد سرمایہ بھی بجٹ سے پہلے لائیں تو ملک کو بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔