ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کیس میں اہم پیش رفت، ملزم حسن زاہد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کیس میں اہم پیش رفت، ملزم حسن زاہد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں سماعت کے دوران پولیس نے ملزم حسن زاہد کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مبینہ اغواء کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ان کے گھر کے باہر اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ سامعہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

سامعہ حجاب نے ویڈیو بیان میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ حسن زاہد ان کا سابق منگیتر تھا اور ان کا رشتہ ختم ہو چکا ہے۔