ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں ناکام امریکا ایران کے سامنے کمزور ہو چکا: ہیلری کلنٹن

ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں ناکام امریکا ایران کے سامنے کمزور ہو چکا: ہیلری کلنٹن

واشنگٹن: سابق امریکی وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایران کے حوالے سے موجودہ امریکی حکومت کی حکمتِ عملی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایران کے مقابلے میں “انتہائی کمزور پوزیشن” میں آچکا ہے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات کے باعث امریکا اپنی روایتی سفارتی برتری کھو چکا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جیرڈ کشنر اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی شمولیت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناتجربہ کار ٹیم کی وجہ سے واشنگٹن کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔