وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر کا دورہ؛ کراچی سے عراق تک فیری سروس شروع کرنے کی ہدایت

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر کا دورہ؛ کراچی سے عراق تک فیری سروس شروع کرنے کی ہدایت

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز (PCG) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور فورس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔
 محسن نقوی نے زائرین کی سہولت کے لیے کراچی سے عراق تک فیری سروس چلانے کی فزیبلٹی فوری تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایک سال میں 8 ارب روپے مالیت کی 14 ہزار کلو منشیات ضبط کی گئیں۔ وزیر داخلہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور ساحلی حدود کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے سمگلنگ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور تمام توانائیاں صرف کرنے کا حکم دیا۔