نیویارک ٹائمز نے بھارتی جمہوریت کے خاتمے کا خطرہ ظاہر کر دیا

نیویارک ٹائمز نے بھارتی جمہوریت کے خاتمے کا خطرہ ظاہر کر دیا

نیویارک/نئی دہلی:امریکی جریدے ‘نیویارک ٹائمز’ نے بھارت میں نریندر مودی کی پالیسیوں اور ہندوتوا ایجنڈے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارتی جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت تیزی سے ایک “مکمل یک جماعتی ریاست” بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، جو کہ عالمی سطح پر جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق، مودی کی ہندو قوم پرست جماعت نے مغربی بنگال جیسی اہم اپوزیشن ریاست میں بھی زبردستی جیت کا اعلان کر کے سیاسی تنوع کا گلہ گھونٹ دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے ان اقدامات 
امریکی جریدے نے بھارتی نظامِ حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  بھارت اب عملی طور پر ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جہاں صرف ایک ہی جماعت کا حکم چلتا ہے۔ مودی کا انتہا پسندانہ ایجنڈا سیکولر بھارت کی بنیادیں ہلا رہا ہے۔ مغربی بنگال میں حالیہ سیاسی مداخلت اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کسی بھی قیمت پر اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت میں جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر آمریت مسلط کی جا رہی ہے۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے اپوزیشن ریاستوں کو نشانہ بنانا اور ہندوتوا کو ریاستی مذہب کے طور پر نافذ کرنا بھارت کو عالمی تنہائی کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
مغربی بنگال کے سیاسی بحران اور نیویارک ٹائمز کے انکشافات نے مودی سرکار کے “دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت” کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے، جس کے بعد بھارت میں انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں کی صورتحال پر عالمی دباؤ میں اضافے کا امکان ہے۔