نیشنل سائبر کرائم کے 7 افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول

نیشنل سائبر کرائم کے 7 افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول

لاہور:ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے معاملے میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سات افسران نے اپنے استعفے وزارت داخلہ کو جمع کروا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ استعفے دو دن قبل وزارت داخلہ کو بھیجے گئے، تاہم اب تک ان کی منظوری نہیں دی گئی۔

گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔ گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انسپیکٹرز شامل ہیں، جن کے خلاف مختلف کرپشن الزامات ہیں۔