نیا نغمہ ’’وطن کی خاطر‘‘ جاری معرکہِ حق کے ہیروز کی جرات کو سلام

نیا نغمہ ’’وطن کی خاطر‘‘ جاری معرکہِ حق کے ہیروز کی جرات کو سلام

راولپنڈی: وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا نغمہ ’’وطن کی خاطر‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نغمہ عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے اور اسے سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

نغمے کے اشعار اور موسیقی میں معرکہِ حق کے ان شیر دل ہیروز کی جرات اور بہادری کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ نغمے میں اس ہیبت کی بھی عکاسی کی گئی ہے جو پاکستانی غازیوں نے دشمن کے دلوں پر طاری کر دی تھی۔ عوام کی جانب سے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ نغمہ شہداء کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور نئی نسل میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔