نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات معاشی و سفارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات معاشی و سفارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک :نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں بحرین کے وزیرِ خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور شراکت داری کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک-بحرین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور اقوامِ متحدہ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی فورمز، بالخصوص اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا۔