منشیات فروش انمول پنکی کے مزید 3 مقدمات بے نقاب؛ ڈیفنس پولیس کا گرفتاری اور تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع

منشیات فروش انمول پنکی کے مزید 3 مقدمات بے نقاب؛ ڈیفنس پولیس کا گرفتاری اور تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع

لاہور:لاہور کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور اس کے خلاف مزید 3 مقدمات سامنے آ گئے ہیں۔ ڈیفنس پولیس نے ان نئے مقدمات میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ڈیفنس پولیس نے انمول عرف پنکی اور اس کے نیٹ ورک میں شامل تین رائیڈرز کی باضابطہ گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ملزمان سے ان نئے مقدمات کے سلسلے میں تفتیش اور ریمانڈ حاصل کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں مقدمات میں نامزد انمول پنکی کے تینوں رائیڈرز (منشیات سپلائی کرنے والے کارندے) فی الحال مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ملزمہ کے ریمانڈ اور تفتیش سے اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر بڑے نام بھی سامنے آنے کا قوی امکان ہے۔