منشیات فروش ‘انمول عرف پنکی’ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

منشیات فروش ‘انمول عرف پنکی’ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

کراچی:وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کی معروف ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کیس کی مکمل تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ منشیات کے ناسور کے خلاف حکومت کی پالیسی ‘زیرو ٹالرنس’ پر مبنی ہے اور اس کیس کو بطور ‘ٹیسٹ کیس’ لیا جائے گا تاکہ بڑے مگرمچھوں تک پہنچا جا سکے۔ ضیا الحسن لنجار نے انمول پنکی کی عدالت میں پیشی کے وقت پولیس کے غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے گارڈن پولیس اسٹیشن کے تین افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے، کسی بھی ملزم کو غیر ضروری رعایت دینے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ اس جے آئی ٹی کی تشکیل سے منشیات فروشی کے نیٹ ورک اور اس کے پشت پناہوں کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی۔