منشیات سمگلر انمول پنکی کی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی، صرف ایک بار بیرونِ ملک سفر کا انکشاف

منشیات سمگلر انمول پنکی کی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی، صرف ایک بار بیرونِ ملک سفر کا انکشاف

کراچی: ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کی سفری دستاویزات اور ٹریول ہسٹری منظرِ عام پر آگئی ہے، جس کے مطابق ملزمہ ریکارڈ میں صرف ایک مرتبہ ہی ملک سے باہر گئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق، ملزمہ انمول پنکی نے 25 دسمبر 2018 کو کراچی ایئرپورٹ سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پرواز کی تھی۔ ملزمہ وہاں تقریباً 3 ماہ تک مقیم رہی اور یکم اپریل 2019 کو باکو سے واپس پاکستان پہنچے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انمول پنکی کا دوسرا شوہر، جو سابق پولیس انسپکٹر ہے، بھی مشکوک سفری سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور وہ اب تک 2 بار باکو کا سفر کر چکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اب اس سفری ہسٹری کو منشیات کی سمگلنگ اور بین الاقوامی نیٹ ورک کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔